دوست ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانا ایران کی ترجیحات میں شامل


دوست ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانا ایران کی ترجیحات میں شامل

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے ''اندرا گاندھی انٹر نیشنل ائیرپورٹ'' پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے دوران ایران کی حمایت کرنے والے ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی شمخانی جو کہ مقام معظم رہبری کے نمائندے بھی ہیں، اپنے دو روزہ بھارتی دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی خبر دی ہے۔

انہوں نے بھارت کے وزیراعظم کے ایران کے حالیہ دورے کے دوران جدید تعلقات کی بنیاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نئی دھلی اور تہران کے درمیان مختلف شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کے مواقع مہیا ہو چکے ہیں۔

شمخانی نے ایران اور ہندوستان کے سیاسی، تقافتی اور قومی تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کسی تیسرے ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

شمخانی نے ہندوستان میں مسلمانوں کی عظیم آبادی اور دونوں ممالک کی تاریخی اور مذہبی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو گمراہ کن تکفیری افکار سے بچانے کے لئے ایران اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی تعاون بہت ضروری ہے۔

شمخانی نے مزید کہا کہ تکفیری دہشت گردوں نے دین مبین اسلام کے چہرے کو مخدوش کیا ہے اور بعض ممالک ان تکفیری افکار کی پیداوار کا مرکز بن گئے ہیں، مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے کر ایسے عناصر کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

علی شمخانی نے نئی دہلی میں ہندوستانی وزیرا‏عظم نریندری مودی سے بھی ملاقات کی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے طرفین نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

ہندوستانی وزیراعظم نے ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کے ذریعے رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں ادب و احترام اور سلام و دعا کا پیغام بھی بھیج دیا۔

بھارتی وزیراعظم نے اس دوران کہا کہ جناب عالی کا ہندوستانی دورہ میرے تہران دورے کے بعد عمل میں آیا ہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھنے کی عکاسی کرتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری