ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ سیکریٹری دفاع مقرر


ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ سیکریٹری دفاع مقرر

وفاقی حکومت نے اپنے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود فوج کے اصرار پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ کو سیکریٹری دفاع مقرر کر دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، فوج کے اصرار پر رواں سال کے آغاز میں پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ کو سیکریٹری دفاع مقرر کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ ڈان نیوز نے وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ حکومت کو لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ کی سیکریٹری دفاع  کے عہدے پرمقرر کرنے پر کچھ اعتراضات تھے تاہم فوج اپنے مؤقف پر ڈٹی رہی اور بالآخر وفاقی حکومت نے فوج  کے اصرار پر  لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ کو ہی سیکریٹری دفاع مقرر کر دیا۔

واضح  رہے کہ لیفٹننٹ جنرل عالم خٹک کا کنٹریکٹ مکمل ہونے سے طویل عرصہ قبل ہی فوج نے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ کو سیکریٹری دفاع مقرر کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت کو لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ کی اس اہم ترین عہدے پر تقرری سے متعلق کچھ تحفظات تھیں جن کی بناء پر وفاقی حکومت نے فوج کی تجویز کو مسترد کرکے کسی اور افسر کا نام تجویز کرنے کے لیے کہا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل عالم خٹک کا دو سالہ کنٹریکٹ 5 اگست کو مکمل ہوگیا تھا۔

حکومت عام طور پر فوج کی تجویز کو ہی مد نظر رکھتے ہوئے  وزارت دفاع کے اس اہم عہدے کی تقرری کرتی ہے۔

لیکن اس بار حکومت کے کچھ تحفظات تھے جن کو مسترد کرتے ہوئے فوج نے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الحسن شاہ  کو بطور سیکریٹری دفاع  مقرر کرنے پر زور دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری