ملک میں 30 جدید طرز کے ہسپتالوں کے قیام کا فیصلہ


ملک میں 30 جدید طرز کے ہسپتالوں کے قیام کا فیصلہ

وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں 30 جدید ترین نوعیت کے ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے.

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، وطن عزیز میں صحت کی سہولیات  کو عام کرنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں 600 بستروں پر مشتمل 3، ملک بھر میں 500 بستروں پر مشتمل 10 اور 250 بستروں پر مشتمل متعدد ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 بستروں کے چار سے پانچ ہسپتال تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نواز شریف نے وفاقی حکومت کو ان ہسپتالوں کے لیے فنڈز مختص کرنے اور ان کی تعمیر ڈیڑھ سال کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت بخش زندگی کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہٰذا وہ نہ صرف مذکورہ ہسپتالوں کے تعمیراتی کام کی خود نگرانی کریں گے بلکہ ان کی تیز ترین تعمیر کو بھی یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں غربت زدہ اور پسماندہ علاقوں کو اولین ترجیح دینے کا بھی ذکر کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری