افغانستان میں پاکستانی مزدوروں کی حالت دگرگوں/ تشدد کے بعد 250 افراد بے دخل


افغانستان میں پاکستانی مزدوروں کی حالت دگرگوں/ تشدد کے بعد 250 افراد بے دخل

افغانستان میں قانونی طور پر کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کو گرفتار کرکے تشدد کے بعد ملک سے نکالا جا رہا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، چند روز قبل باب دوستی پر ہونے والی پاک افغان عوام کے درمیان کشیدگی کے بعد افغانستان میں قانونی طور پر کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کو گرفتار کرکے تشدد کے بعد بے دخل کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دی نیوز نے خبر دی ہے کہ پاک افغان سرحد پر باب دوستی کے بند ہو جانے کے بعد افغانستان میں قانونی طور پر کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کو گرفتار کرکے تشدد کے بعد نکالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد کے دس روز سے بند ہونے کے باعث نیٹو سپلائی سمیت تمام تجارتی کارروائیاں بھی مکمل طور پر معطل ہیں۔

رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی مزدور کا کہنا تھا کہ قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود ان کو گرفتار کیا گیا۔

افغان سیکورٹی فورسز کے اس سلوک کی وجہ سے افغانستان میں پاکستانی محنت کشوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ ان مزدوروں نے پاکستانی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں اس بےانصافی سے بچانے کے لیے افغان حکام سے فوری طور پر رابطہ کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری