سعودی بادشاہی نظام کو درپیش چیلنجز "بن سلمان" کو اسلام آباد کھینچ لائے


سعودی بادشاہی نظام کو درپیش چیلنجز "بن سلمان" کو اسلام آباد کھینچ لائے

پاکستانی اخبار نے خبردی ہے کہ مشرق وسطیٰ کی بگڑی ہوئی صورتحال اور ملک کی شہنشاہیت کے لئےموجود چیلنجوں پر بات چیت کے لئے سعودی وزیر دفاع آج اتوار کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تسنیم نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان آج (اتوار) کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
پاکستانی میڈیا نے بن سلمان کے دورے کو نہایت اہم قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سعودی عرب کے شاہی نظام کو درپیش چیلنجوں پر پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم محمد بن سلمان کو عشائیے کے لئے بھی دعوت دیں گے۔

یمن جنگ کے آغاز کے بعد سےسعودی عرب اس جنگ کو جیتنے کے لیے پاکستانی فوج کی تعیناتی کا خواہاں ہے لیکن پاکستانی عوام، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سخت رد عمل کی وجہ سے ریاض کےمطالبے کو مسترد کر دیاگیا ہے۔

اب انتظار کرنا پڑے گا کہ سعودی وزیر دفاع کے نئےدورے کا پاکستانی حکومت کی طرف سےکیا رد عمل سامنے آتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری