شمخانی: بھارتی حکومت کشمیر میں تحمل کا مظاہرہ کرے


شمخانی: بھارتی حکومت کشمیر میں تحمل کا مظاہرہ کرے

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور رہبر معظم کے نمائندے نے کشمیر کے معاملے میں بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد رونما ہونے والی صورتحال میں تحمل سے کام لے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ علی شمخانی نے بھارت کے سرکاری دورے کے دوسرے دن اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوال سے ملاقات کی۔

انہوں نے کشمیر کے معاملے اور خاص طور پر حالیہ واقعات کے خلاف ہونے والے مظاہروں کےمقابلے میں بھارتی حکومت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: کشمیریعوام کو سرکاری خدمات کا تسلسل اور بھارت کے دیگر شہریوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک اور احساس محرومیت کا خاتمہ ہی کشمیر میں پائیدار امن لاسکتا ہے۔

ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ نے ایک ایسے وقت میں بھارت کا دورہ کیا ہے کہ پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ رواں ماہ ہی ایران کا دورہ کرکے واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ دوسری طرف سعودی وزیر دفاع بھی اہم معاملات سے متعلق گفتگو کرنے آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری