تسنیم خبر رساں ادارے کا شعبہ اردو مشہد مقدس میں افتتاح ہو نے جا رہا ہے


تسنیم خبر رساں ادارے کا شعبہ اردو مشہد مقدس میں افتتاح ہو نے جا رہا ہے

فارسی، عربی ،انگریزی اور ترکی زبانوں کے بعد خبررساں ادارے تسنیم کے شعبہ اردو اور برصغیر پاک و ہند کے خصوصی دفتر کا افتتاح ہفتہ 03 ستمبر کو حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں ہو نے جا رہا ہے۔

تسنیم نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ ایک خاص عقیدت اور الفت ہے جس کا انہوں نے بارھا اپنے خطبات میں ذکر کیا جیسے کہ ان کا فرمان ہے" پاک ایران دوستی، عارضی اور مصلحتی بنیادوں پر مبنی نہیں ہے بلکہ اس کی جڑیں کہیں گہری اور مضبوط ہیں۔

پاکستان نہایت خوبصورت اور عظیم مملکت ہونے کے ساتھ ساتھ خدا داد نعمتوں سے سرشار ہے تاہم اس کے باوجود عام ایرانی اور دنیا کے لوگ اس تمام خوبصورتیوں اور صلاحیتیوں سے بھرے حسین مملکت سے کافی حد تک ناآشنا ہیں۔

پاکستان عام ایرانی اور دنیا حتی کہ خود پاکستانی شہریوں کی نظروں سے کسی حد تک اوجھل ہے جس کی کئی وجوہات ہیں:

1۔ ایرانی عوام کی نا آشنائی کے اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ جس طرح پاکستانی میڈیا میں ایران کی ثقافت اور سماجی صلاحیتوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی اسی طرح ایرانی میڈیا بھی پاکستان کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں رکھتی جس کی وجہ سے حتی پاکستان میں موجود بعض ایرانی سفارتکار بھی پاکستان کی خوبصورتیوں اور صلاحتیوں سے کسی حد تک ناواقف ہیں۔

2۔ خود پاکستان کی طرف سے ''فارسی'' سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں ملکی ثقافتی اور سماجی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کسی ادارے کا منظم انداز میں کام نہ کرنا بھی ہے لہذا ذمہ داران کو اس امر کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہےکہ سامراجی طاقتیں پاکستان کے اندر وہابیت اور تکفریت کو ہوا دیکر ملک کو دنیا بالخصوص انقلاب اسلامی ایران سے دور کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔

خوش قسمتی سے پاکستانی با بصیرت شیعہ – سنی قوم نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

اسی سلسلے میں خبررساں ادارے تسنیم کا شعبہ اردو ایرانی اور دنیا کے عوام تک پاکستان کی خوبیوں اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قومی امنگوں اور اتحاد بین المسمین کے لئے دن رات کوشاں رہے گا۔

تسنیم کی شعبہ اردو اور برصغیر کے خصوصی دفتر کی باضابطہ طور پر افتتاحی تقریب ہفتہ 3 ستمبر کو منعقد ہورہی ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے حکام کی ایک بڑی تعداد، تسنیم خبر رساں ادارے کی انتظامیہ، میڈیا اور دونوں ممالک کےدانشور شرکت کریں گے۔

اس پر وقار افتتاحی تقریب سے مشہد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قونصل جنرل جناب یاور عباس اور تسنیم نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جناب ماجد قلی زادہ خطاب فرمائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری