پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں پھنسے مزدوروں کے خاندانوں کو 21 کروڑ کی امداد


پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں پھنسے مزدوروں کے خاندانوں کو 21 کروڑ کی امداد

پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے 4100 خاندانوں کو 25 روز کے دوران 21 کروڑ کی مالی امداد دی جاچکی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر جنرل بیرسٹر عابد وحید شیخ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے خاندانوں کو 50 ہزار روپے کا چیک دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی 3 کمپنیوں کی جانب سے تقریبا 9 ہزار پاکستانی ورکرز کو تنخواہیں اور دیگر مراعات نہیں دی گئیں۔

اگست کے پہلے ہفتے کے دوران سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے وہاں موجود کارکنوں کے لیے ناقص انتظامات کی شکایت پر انہیں روزمرہ ضرورت کی اشیاء بھی فراہم کی تھیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے بیت المال کو ہر پاکستانی کارکن کے خاندان کو مالی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ان کٹھن حالات میں ذہنی کوفت کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات کے شکار کی امداد پاکستان کی جانب سے بہت احسن عمل ہے جس کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری