ملکی قرضوں میں غیر معمولی اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں


ملکی قرضوں میں غیر معمولی اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں

اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وَتھرا نے ملک پرغیرملکی قرضوں میں غیر معمولی اضافے کی اطلاعات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وتھرا نے ملک پر بیرونی قرضوں میں تشویشناک حد تک اضافے کی خبروں کو یکسر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال تسلی بخش ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں پچھلے 3 سالوں کی کارکردگی کا دفاع  کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں نے ملک میں سرمایہ کاری کی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے خود کو ایک محب وطن پاکستانی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ میں ایک محب وطن ہونے کی حیثیت سے قوم کو حقایق بتا رہا ہوں اوراس پریس کانفرنس کا حکومت مخالف دھرنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بیرونی قرضوں میں اضافے کی خبروں نےعوام میں بے چینی پیدا کردی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری