جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدربارک اوباما کا چین میں خفت بھرا استقبال


جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدربارک اوباما کا چین میں خفت بھرا استقبال

امریکی صدرباراک اوباما جب دو روزہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چین پہنچے تو ایک چینی اہلکار نے چیخنا شروع کر دیا کہ یہ ہمارا ملک ہے، یہ ہماری زمین ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق،  امریکی صدر باراک  اوباما جب جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چین کے شہر ہینگ ژو پہنچے تو ایک چینی اہلکار نے چیخنا شروع کر دیا کہ یہ ہمارا ملک ہے، یہ ہماری زمین ہے۔

حکومت چین کی جانب سے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے سخت حفاظی اقدامات کئے گئے ہیں یہاں تک کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیرسوزان رائس اور وائٹ ہاؤس کے پریس کے اہلکاروں کو بھی ہینگ ژو میں طیارے کی لینڈنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت ضوابط سے مستثنی قرار نہیں دیا گیا۔

ڈان نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس اور وائٹ ہاؤس کے سینیئراہلکار بین روڈز نے نیلی رسی کو اٹھاتے ہوئے صدر کے قریب آنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی اہلکار نے غصے میں ان کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

چینی سیکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک نے وائٹ ہاؤس کے عملے پر چیخنا شروع کیا اور امریکی صحافیوں کو وہاں سے ہٹنے کے لئے کہا جس پر عملے میں شامل ایک خاتون نے کہا کہ یہ امریکی جہاز اور امریکی صدر ہیں۔

چینی سیکیورٹی اہلکار نے امریکی خاتون کو انگریزی زبان میں ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ملک اور ہمارا ایئرپورٹ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدرباراک اوباما جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چین پہنچے ہیں۔ اسی زمرے میں ارجنٹینا، قازقستان، سینیگال، انڈونیشیا اور برازیل کے صدور  پہلے ہی چین پہنچ چکے ہیں۔

جی 20 سربراہی اجلاس میں عالمی معاشی صورتحال اور دہشت گردی سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔

یاد رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے باعث شہر میں آلودگی سے بچنے کے لیے فیکٹریوں کو بند کیا گیا اور پرشور وسیع شاہراہوں کو بھی صاف کردیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری