اردن نے پاکستانی گندم خریدنے سے انکار کر دیا


اردن نے پاکستانی گندم خریدنے سے انکار کر دیا

اگرچہ پاکستان کچھ عرصے سے اپنی اضافی گندم بیچنے کے لئے خریدار کی تلاش میں ہے، اردن نے گندم کے ناقص معیار کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی گندم خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، اردن حکومت نے پاکستانی گندم کے معیار کو ناقص قرار دے کر خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی ہے کہ رواں سال کے اوائل میں اردن کی حکومت نے پاکستان سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ 

اردن کی اس خواہش سے پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو مطلع کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد اردن کی حکومت اور پاکستان کے صوبائی حکام کے مابین خط و کتابت جاری رہی جس میں قیمت اور ترسیل کے معاملات طے پا چکے تھے۔

تاہم گندم کے معیار کی کمی سودے کے آڑے آ گئی اور اردن نے پاکستانی گندم لینے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی گندم کا معیار دیگر بہت سے ممالک کی گندم سے کہیں بہتر ہے لیکن کھلی ہوا میں اور گوداموں میں پڑی ہوئی گندم عدم توجہ کے باعث خراب ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اب بھی اردن صوبہ پنجاب سے بہتر معیار کی شرط پر گندم خریدنے پر تیار ہے۔

واضح رہے کی اس وقت پاکستان کے پاس 90 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔

اردن کے علاوہ پاکستانی گندم کے لئے افغانستان کو بھی موزوں گاہک قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری