ایرانی وزیر انٹیلی جنس وفد کے ہمراہ جرمنی کے دورے پر


ایرانی وزیر انٹیلی جنس وفد کے ہمراہ جرمنی کے دورے پر

ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر نے برلن میں جرمن انٹیلیجنس حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر حجت‌الاسلام سیدمحمود علوی اور ان کے ہمراہ وفد نے برلن میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے انٹیلی جنس حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ایرانی اور جرمن انٹیلی جنس حکام نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی اینٹلیجنس کےوزیر نے اس دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے اہلکاروں سے خطاب میں، ایرانی حکومت اور قوم کی جانب سے بیرون ملک سفارت خانوں میں کام کرنے کی اہمیت اور خصوصیات کا ذکر کیا اور ان پر اسلامی جمہوریہ ایران کے قانون کے مطابق بیرون ملک مقیم ایرانیوں کےاحترام کو برقرار رکھتے ہوئے تیزی اور درست طریقے سے ان کے مسائل حل کرنے کو کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کو بیرون ملک متعارف کرانا سفارت خانوں کےکاموں کی ترجیحات میں سے ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری