امریکہ کے پاس اب بھی ایران کے خلاف کارروائی اور پابندیاں لگانے کا میکانزم موجود ہے


امریکہ کے پاس اب بھی ایران کے خلاف کارروائی اور پابندیاں لگانے کا میکانزم موجود ہے

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے پاس اب بھی ایران کے خلاف کارروائی کے لئے میکانزم موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر تہران پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔

خبر رساں ادارےتسنیم کی رپورٹ کے مطابق, امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نےاس موضوع کے رد عمل میں کہ رواں سال کے آخر میں ایران پر پابندیوں کےایکٹ کی میعاد ختم ہوگئی ہے اور سینیٹر کورکر اس میعاد کی توسیع اور معاہدے کے بعد بیلسٹک میزائل تجربوں کی وجہ سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش میں ہے،کہا: اگر ضرورت ہوئی تو ہم اب بھی ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم مکمل طور پر اس معاملے کا جائزہ لیں گے اور یہ بھی واضح ہے کہ اس سلسلے میں کانگریس کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر ایران اپنے رویے کو جاری رکھے تو یقینی طور پر غیر جوہری پابندیوں کی نوعیت کےذریعے ان کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی ایران کے خلاف کارروائی کے لئے میکانزم ہمارے اختیار میں ہے اور ظاہر ہے کہ اب بھی ہمارے پاس اس کی صلاحیت موجود ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری