بغداد؛ دہشت گردانہ دھماکوں میں 10 شہید اور 28زخمی ہوگئے


بغداد؛ دہشت گردانہ دھماکوں میں 10 شہید اور 28زخمی ہوگئے

بغداد میں دو کاربم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 شہید اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بغداد کے بیچوں بیچ ایک شاپنگ مال کے سامنے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 10 شہید اور 28 زخمی ہوچکے ہیں۔

ایک عراقی پولیس افسر نے بتایا کہ پہلے شاپنگ سینٹر کے قریب کھڑی ایک کار میں بم دھماکہ ہوا جس کے فورا بعد ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو «النخیل» مارکیٹ کے قریب دھماک سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کافی نقصان ہوا اور کم سے کم 10 شہید اور 28 افراد زخمی ہوگئے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان سعد معن کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے النخل مارکیٹ کا گزشتہ سال افتتاح ہوا تھا اور حالیہ دنوں میں عید قربان کے حوالے سے لوگوں کا بڑا رش ہے۔

تا حال کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری