حماہ کے شمال مغرب میں دو قصبوں کی رہائی اور الراموسہ کی سڑک کی بحالی


حماہ کے شمال مغرب میں دو قصبوں کی رہائی اور الراموسہ کی سڑک کی بحالی

شام کے مرکزمیں حماہ شہر کے شمال مغرب میں شامی فوج نے دہشت گردوں سےدو شہروں کو واپس لے لیا ہے اور حلب کے جنوب میں الراموسہ سڑک کو بھی شامی شہریوں کے لئے کھول دیا ہے۔

شام سے تسنیم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج  نے حماہ شہر کے شمال مغرب میں واقع دو قصبوں زور المسالق و زور الجدیده کو دہشت گرد گروہوں سے واپس لیا ہے۔

شامی فوج نے دہشت گرد گروہ جند الاقصی کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد ان علاقوں کو آزاد کرایا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ شامی فوج نے شہر معردس کے مرکز میں مشرق اور مغرب کے جنوبی محاذ کی طرف پیشقدمی کی ہے۔

یہ پیش قدمی خطاب شہر میں واقع خربه الحجامه قصبے کی سکیورٹی کے مکمل ہونے کےبعد ہوئی ہے۔

حلب کے سارے محاذ حماہ کے مشرق میں واقع معان سے لے کر صوبے کے مغرب کی جانب واقع حلفایا تک شامی فوج کےفضائی حملوں اور بھاری توپ خانے کی زد میں ہیں اور سکیورٹی فورسز علاقے میں ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری میں مصروف ہیں۔

حلب میں چند گھنٹے پہلے شامی فوج نے سکیورٹی بحال کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو نابود کرنےکے بعد الراموسہ سڑک کو بھی شامی شہریوں کے لئےکھول دیا ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں کو دیکھ سکیں.

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری