آل سعود حرمین شریفین کے انتظامات کی اہلیت نہیں رکھتی/ سعودی عرب اسرائیل کا نوکرہے


آل سعود حرمین شریفین کے انتظامات کی اہلیت نہیں رکھتی/ سعودی عرب اسرائیل کا نوکرہے

یمن میں انصار اللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ آل سعود حرمین شریفین کے انتظامات کا حق کھو چکی ہے،کیونکہ آل سعودی وہی کام کررہی ہے جو صہیونی حکومت مسجد اقصی میں کررہی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ''المیسرہ'' کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، انصاراللہ کے راہنما عبدالملک الحوثی نے مسلم امہ اور یمن کے عوام کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا:آج آل سعود وہی کام کررہی ہے جو صہیونی حکومت مسجد اقصی میں کررہی ہے، آل سعود اسرائیل کے نقش قدم پر چل کر مسلمانوں کو مسجد الحرام جانے سے روک رہی ہے۔

انصار اللہ کے رہنما نے مزید کہا:آل سعود اس قسم کے خطرناک اقدامات کے ذریعے مناسک حج کو نقصان پہنچارہی ہے،آل سعود نے سیاسی مسائل کی وجہ سے مسلم  ممالک کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو اس الہی فریضہ ''حج'' کی ادائیگی سے روکا ہے۔

سعودی حکام وہی اقدامات کررہے ہیں جو اسرائیلی غاصب حکومت بیت المقدس میں کررہی ہے جس طرح وہاں مسلمانوں کو مسجد میں جانے سے روکا جارہا ہے اسی طرح آل سعود مسلمانوں کو مسجدالحرام جانے سے روک رہی ہے۔

الحوثی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کو حق نہیں پہنچتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو خانہ کعبہ جانے سے روکے کیونکہ حج ایک الہی فریضہ اور اسلام کے ارکان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جاری ظلم وبربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی کی استعانت اور لطف و کرم سے یمنی عوام آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے سامنے آہنی دیوار بن کر مقابلہ کررہے ہیں۔

واضح رہے یمن پر آل سعود کی سرکردگی میں یمن کےخلاف جاری جنگ میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوچکے ہیں۔

یاد رہے اس مرتبہ ایران نے پچھلے سال پیش آنے والے منیٰ کے المیئے اور اسی طرح ایرانی نوجوانوں پر جدہ ایئرپورٹ پر جنسی تشدد کے افسوس ناک واقعات کے بعد متعدد بار سعودی عرب سے میزبان ہونے کے ناطے ایرانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا لیکن سعودی عرب نے کسی بھی قسم کی توجہ نہ دےکر ایک مسئلے کا حل بھی پیش نہ کیا جس کے باعث اس سال ایک بھی ایرانی شہری حج کا مقدس فریضہ ادا نہ کر سکا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری