اسرائیل کے 200 ایٹمی ہتھیاروں کا رخ ایران کی طرف ہے، کولن پاول


اسرائیل کے 200 ایٹمی ہتھیاروں کا رخ ایران کی طرف ہے، کولن پاول

سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کی ای میل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں جن کا رخ ایران کی جانب ہے.

تسنیم نیوز کے مطابق، سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کی ایک ای میل میں اسرائیل کے پاس کم و بیش 200 ہتھیاروں کی موجودگی کا ذکر کیا گیا ہے۔

تجیو نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کی اپنے ایک کاروباری رفیق اور ڈیموکریٹ پارٹی کو عطیات دینے والے جیفری لیڈز کو تحریر کی گئی۔

واضح رہے کہ ای میل میں یہ انکشاف گذشتہ سال کیا تھا۔

اسی ای میل میں انہوں نے اس امکان کا اظہار بھی کیا ہے کہ ایران ایک سال میں ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں کبھی کوئی تذکرہ ہی نہیں کرتا۔

تاہم کولن پاول اس بارے میں بات کرنے والے اب تک سب سے بااختیار فرد اور باوثوق ذریعہ ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری