گلگت بلتستان کے ضلع استور کے سیاحتی مقام راما میں پولوفیسٹیول کا آغاز


گلگت بلتستان کے ضلع استور کے سیاحتی مقام راما میں پولوفیسٹیول کا آغاز

ضلع استور کے خوبصوررت ترین سیاحتی مقام راما میں پولو فیسٹول کا آغاز ہونے والا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اس قومی کھیل کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان اور میرمحفل پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل ہیں۔

اس فیسٹول میں گلگت بلتستان کے 6 اضلاع  نگر، اسکردو، استور،گلگت، غذر ،گا نچھے اور دیامر کی پولو ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس فیسٹیول میں باقی ضلعوں کی ایک ایک جبکہ استور کی دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس پرگرام میں گلگت بلتستان کے کھیلوںکے  ڈائریکٹر حسین علی، پولو ایسوسی ایشن کے صدر اشرف گل سمیت استور پولو ایسوسی ایشن اور دیگر اضلاع سے آنے والی پولو ٹیموں کے صدور اور امن کمیٹی کے ممبران بھی شریک ہیں ۔

راما فیسٹیول میں سیاحوں کی دلچسپی اور اس فیسٹیول سے لطف اندوز ھونے کیلئے مختلف پروگرام کے علاوہ مقامی مصنوعات بھی نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے پولو گلگت بلتستان کا قومی کھیل ہے کہ جس میں غیر ملکیوں سمیت ہزاروں مقامی افراد ذوق و شوق شرکت کرتے ہیں اور اس قسم کے فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان کی وادی ایک پر امن خطے کے ساتھ ساتھ، کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری