خطیب اھلبیت (ع) علامہ گلفام ہاشمی کی زبان بندی کالعدم قرار


خطیب اھلبیت (ع) علامہ گلفام ہاشمی کی زبان بندی کالعدم قرار

مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کی مخلصانہ کوششوں سے معروف خطیب اھلبیت (ع) علامہ گلفام ہاشمی پہ پنجاب میں دو سال سے لگی زبان بندی کی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، صوبہ پنجاب میں معروف خطیب اھلبیت (ع) علامہ گلفام ہاشمی پر دو سال سے عائد زبان بندی کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔

شیعیت نیوز نے خبر دی ہے کہ پنجاب انتظامیہ کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے وفد اور علامہ گلفام ہاشمی کی موجودگی میں پنجاب بھر میں ان کی زبان بندی کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ حکومتی وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا مقبول، ہوم سیکریڑی پنجاب، ڈی آئی جی لاھور اور ڈی آئی جی (سی ٹی ڈی) موجود تھے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے سبب علامہ گلفام ہاشمی پر گذشتہ دو سال سے پنجاب بھر میں مجالس عزا کے ساتھ ساتھ دیگر محافل سے خطاب کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد تھی جس کو ختم کرنے کا حکم نامہ پنجاب انتظامیہ نے آج مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماؤں کی موجودگی میں سنا دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے وفد نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ محرم الحرام میں صرف ان عناصر کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے جو شرپسندی اور فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث ہوں گے۔

یاد رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں 85 روزہ بھوک ھڑتال کے دوران جن مطالبات پر عملدرآمد کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا آج انکے مثبت اثرات ملت جعفریہ اور عوام کو خیبر پختونخواہ کہ بعد پنجاب میں بھی دکھنا شروع ہوگئے ہیں۔

تاہم تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے اسکول ٹیچر اور متاب پبلی کیشن میانوالی کے انچارج ثمر عباس کی شہادت کی خبر سامنے آئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری