61 فیصد امریکی یہودی ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے


61 فیصد امریکی یہودی ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے

ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 61 فیصد امریکی یہودی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی یہودیوں کے ووٹنگ سے متعلق ایک سروے میں شکست دی ہے۔

اس سروے کے مطابق، کلنٹن نے 61 فیصد امریکی یہودیوں کے ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ٹرمپ کو صرف 19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

اس سروے میں کلنٹن کی فتح کی وجوہات کو کئی حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلا موضوع قومی سلامتی ہے جس پر ٹرمپ نے خصوصی توجہ دی تھی۔

ووٹرز نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے بارے میں ٹرمپ کے مقابلے میں کلنٹن کی پوزیشن زیادہ مناسب ہے جو کہ امریکہ میں زیادہ سے زیادہ اتحاد کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی گہرائیوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی جبکہ دوسری طرف، یہ تعلقات ایران کے ساتھ نمٹنے میں بھی مؤثر ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ جس کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا یہودی ہیں اور کئی دوسرے یہودی بھی معاونین کے طور پر اس کی مدد کر رہے ہیں، امریکہ کے سابق ریپبلکن کی طرح یہودیوں کی کوئی زیادہ حمایت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

ٹرمپ نےاسرائیل فلسطین تنازعے میں اعتدال پسندی کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا ہےکہ امریکہ سے فوجی امداد وصول کرنے کے اخراجات ادا کرے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری