ایرانی وزیر خارجہ کی وینزویلا میں سرتاج عزیز سے ملاقات + تصاویر


ایرانی وزیر خارجہ کی وینزویلا میں سرتاج عزیز سے ملاقات + تصاویر

ایرانی وزیر خارجہ نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس کے دوران پاکستانی مشیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور بین الاقوامی تنظیموں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو گزشتہ دنوں غیر وابستہ ممالک کی تحریک (NAM) کے وینزویلا میں منعقدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں مارگریٹا گئے تھےو نےاپنے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے۔

ایران اور پاکستان کے راہنماؤں نے اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور بین الاقوامی تنظیموں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے الجزائری ہم منصب رمضان عمامره سے بھی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری معاہدے اور ایران پرپابندیوں کے خاتمے کے بعد تہران اور اسلام آباد کے درمیان اقتصادی تعاون بالخصوص تجارت اور کاروبار کے شعبوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری