برطانیہ کی یورپین فوج کی تشکیل کی مخالفت


برطانیہ کی یورپین فوج کی تشکیل کی مخالفت

برطانیہ کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جب تک برطانیہ یورپی یونین کا حصہ ہے تب تک یورپی آرمی کی تشکیل کے عمل کی مخالفت کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالون کے حوالے سے بتایا کہ لندن حکومت اس وقت تک یورپی فوج کے قیام کی مخالفت جاری رکھے گا جب تک ان کا ملک یورپی یونین کا ایک رکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ یورپین آرمی کی تشکیل کے اقدامات کو ویٹو کرے گا۔

فالون کا بیان اس کے بعد سامنے آیا ہے کہ گزشتہ جمعے کو بریٹیسلاوا میں یورپی رہنماؤں کے موجودگی میں منعقد ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں برطانوی حکام کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایک مشترک یورپی فوج کے قیام کے لئے فرانس اور جرمنی نے فریم ورک فراہم کردیا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ یورپین کمیشن دسمبر میں اس منصوبے سے متعلق تجاویز پر بات چیت کرے گا۔

اسی طرح توقع ہے کہ یورپی رہنما یورپ کی ایک متحدہ فوج کے قیام کے لئے آنے والے موسم گرما تک اتفاق کریں گے۔

برطانیہ کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کو سیکورٹی نیٹو کے ذمے ہے۔

برطانوی حکومت کا یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ متحدہ یورپین فوج کے قیام کے لئے مذاکرات کی بحالی کا سبب بنا ہے۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے باقاعدہ خروج کا عمل اس وقت شروع ہوگا جب اس ملک کے وزیراعظم لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 پر دستخط کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری