وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے


وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز سے اجاگر کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں بدھ 21 ستمبر کو  خطاب کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی کشمیر میں بھارتی مظالم پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعظم امن ، سلامتی اور ترقی سمیت کئی عالمی امور پر پاکستان کے کردار اور حکومتی ترجیحات کا کا بھی ذکر کریں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیں گے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کیا جائے۔

وزیراعظم نواز شریف 19 ستمبر کو پناہ گزینوں کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

نوزشریف اس اجلاس میں اس بات پر تاکید کریں گے کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی خصوصی توجہ دیں۔

واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نیویورک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے علاوہ کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ، دولت مشترکہ اور ڈی ایٹ سمیت کئی علاقائی تنظیموں کے وزارتی اجلاس بھی ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری