جرمنی : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج


جرمنی : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی برادری نے دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو بےنقاب کرنے کے لئے احتجاج کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جرمنی میں رہائش پذیر پاکستانی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق، احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بھارت اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی داستان اب عالمی برادری سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔

مؤثر ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ کی سماجی ویب سائٹس اور پاکستان کا ہر موقعے پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے سے ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی برادری کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے آگاہ ہوتی چلی جا رہی ہے تاہم اس سلسلے میں اسلامی سربراہی تنظیم اور اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں کی جانب سے ابھی تک کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری