لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری قرار


لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری قرار

لال مسجد کیس میں مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد اور ضمانت ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سیشن عدالت نے لال مسجد کیس میں مسلسل غیر حاضری کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ضمانت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، سابق صدر اور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی عدالت میں دائر لال مسجد کیس کی سماعت کی گئی۔

دورانِ سماعت ملزم کی مسلسل غیر حاضری پر سیشن جج عبدالقادر میمن نے پرویزمشرف کی جائیداد اور ضمانت ضبط کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ جولائی 2007 میں صدر پرویز مشرف کے حکم پر لال مسجد میں موجود انتہا پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تھی جس میں 150 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری