نیویارک کے اہم علاقے مین ہٹن چیلسی میں دھماکہ، 25 افراد زخمی


نیویارک کے اہم علاقے مین ہٹن چیلسی میں دھماکہ، 25 افراد زخمی

امریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حفظ ماتقدم کے طور پر دھماکے کی جگہ کے قریب 2 عمارتیں خالی بھی کروا لی گئی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، دھماکہ 14 منزلہ عمارت کے قریب کچرے کے ڈبے میں ہوا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکہ نابینا افراد کے ایک ادارے کے قریب ہوا جہاں نابینا افراد کو تربیت، رہائش اور دیگر سہو لیات فراہم کی جاتی ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ادارے کے اندر موجود افراد کو عمارت میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری