پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی شروع


پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی شروع

126خصوصی اور 125 عمومی پروازوں سے 52 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج واپس وطن پہنچیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، حج کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے خبر دی ہے کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پہلی حج پرواز سے 393 حجاج کرام لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح نجی ائیرلائن کی پرواز 314 حجاج کرام کو جدہ سے لے کر پشاور پہنچ گئی ہے۔

جبکہ 394 عازمین حج گزشتہ شب جدہ سے راولپنڈی پہنچے ہیں۔

گذشتہ روز شروع ہونے والا حج پروازوں کا سلسلہ اگلے ماہ 16 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جدہ اور مدینہ سے 52 ہزار سے زائد حجاج کرام کو 126 خصوصی اور 125 عمومی پروازوں سے پاکستان واپس لایا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری