امریکی مارکیٹ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی


امریکی مارکیٹ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

دہشت گرد ٹولے داعش نے امریکی مارکیٹ پر چاقو سےکئے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یہ ایسے موقعے پر ہے کہ گزشتہ روز نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مینیسوٹا میں چاقو سے کئے گئے حملے کہ جس میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ذارئع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ مینسوٹا کے ایک تجارتی مرکز پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 6 افراد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

امریکی پولیس نے حملہ آور کی موت کی خبر دی تھی۔

اے بی سی نیوز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حملہ آور کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہوا ہے۔

امریکی پولیس افسران میں سے ایک کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں اور پولیس کو یقین ہے کہ حملہ آور نے خود کشی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ ایسے موقعے پر ہے کہ سنیچر کی شام نیویارک سٹی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 29 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری