سرحدی قبائل نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، فرنٹیئر کور


سرحدی قبائل نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، فرنٹیئر کور

فرنٹیئر کور کی اعلی قیادت نے چمن میں قبائلی سرداروں سے ملاقات کے دوران پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق, فرنٹیئر کور کی اعلی قیادت نے پاک افغان سرحد کے قریب چمن میں قبائلی سرداروں سے ملاقات کی اور ان کو سرحدی صورتحال کے ساتھ ساتھ حال ہی میں بھارت اور افغانستان کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے بارے میں بریفنگ دی۔

روزنامہ ڈان نے اطلاع دی ہے کہ ملاقات کے دوران فرنٹیئر کور سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ندیم اور کرنل عثمان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر رہنے والے قبائلیوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پختون قبائل دلیر، محب الوطن اور پاکستان کے وفادار ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کے خلاف جاری مذموم سازشوں کو تہس نہس کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری