اوباما اور نیتن یاہو نیویارک میں ملاقات کریں گے


اوباما اور نیتن یاہو نیویارک میں ملاقات کریں گے

نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلے کے موقع پر صہیونی وزیر اعظم اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسرائیلی روزنامے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ملاقات طے پائی ہے۔

یہ ملاقات ایک ایسی حالت میں ہورہی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ کی طرف سے 38 ارب ڈالر کی خطیر رقم کی امداد کی حمایت کرتے ہوئے ہر قسم کے انتقادات کو سختی سے رد کیا ہے۔

نیتن یاہو نے تاکید کرتے ہوئے کہا: 38 ارب ڈالر کا معاہدہ امریکی تاریخ میں کسی بھی ملک کو کی جانے والی سب سے بڑی مدد ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکہ - اسرائیل کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کی طرف سے عائد کی جانے والی تمام تنقیدوں کو سختی سے رد کیا۔

سابق اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک اور موشے یعلون اور بعض سیاسی مخالفین  نے اعلان کیا ہے کہ اگر پچھلے سال نیتن یاہو نے امریکی کانگریس میں غیر ذمہ دارانہ تقریر نہ کرتے تو اسرائیل 38 ارب سے زیادہ رقم حاصل کرسکتا تھا۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو ایران کے جوہری معاہدے کا سرسخت ترین مخالفین میں سے ایک تھا اور امریکی کانگریس میں معاہدے کے خلاف بات کی تھی جس کی وجہ سے واشنگٹن نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا: میں اس مسئلے کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اس سے زیادہ مالی معاونت کی سفارش کا امکان نہیں تھا، حتی موجودہ رقم سے ایک ڈالر بھی زیادہ ملنا ممکن نہیں تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری