پاکستان کی آبادی ساڑھے 19 کروڑ تک پہنچ گئی/ عورتوں کی اوسط عمرمردوں سے زیادہ


پاکستان کی آبادی ساڑھے 19 کروڑ تک پہنچ گئی/ عورتوں کی اوسط عمرمردوں سے زیادہ

پاکستان کے 8.63 کروڑ افراد شہروں میں جبکہ 10.85کروڑ افراد دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، پاکستان کی آبادی ساڑھے 19 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ڈیمو گرافک اینڈ ہیلتھ سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 کروڑ مرد جبکہ قریبا ساڑھے 9 کروڑ خواتین ہیں۔

شہری آبادی میں 4.45 کروڑ مرد جبکہ 4.18 کروڑ خواتین ہیں۔

اسی طرح دیہی علاقوں میں 5.59 کروڑ مرد اور 5.26 کروڑ خواتین ہیں۔

پاکستان میں مردوں کی اوسط عمر 69.6 سال جبکہ عورتوں کی اوسط عمر 70سال ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ملک کی آبادی 1.9 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے 44.3 فیصد افراد شہروں میں جبکہ 55.7 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی عوام میں شہروں میں رہائش پذیری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری