ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا


ملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا

راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کا اجلاس ایک ایسی حالت میں ہوا ہے کہ بھارتی فوج نے اپنی حکومت سے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کا مشورہ دیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوجی کاروائیوں کی تیاری کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران بھارت کے پاکستان مخالف جارحانہ بیانات اور پروپیگنڈے بھی موضوع گفتگو رہے۔

اس موقع پر اعلی عسکری قیادت کی جانب سے جہاں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا تذکرہ ہوا وہیں مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر باخبر ہیں اور خطے کی تازہ صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

پاک فوج خطے کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطروں سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ناپاک عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان کی سالمیت کے لئے ہر قربانی دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

وہ راولپنڈی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ بھارتی فوج کے بعض افسران نے پاکستان کو گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دینا چاہئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری