گلگت بلتستان؛ اسکردو روڈ پرپلوں کے تعمیراتی کام کا افتتاح


گلگت بلتستان؛ اسکردو روڈ پرپلوں کے تعمیراتی کام کا افتتاح

حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن 28 ستمبر کو کچورا کے مقام پر گلگت - اسکردو سڑک کے ارتباطی پلوں کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے۔

 خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترجمان کا کہنا ہے کہ پلوں کے افتتاح کے ایک سال کے اندر تعمیراتی کام کی تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔

پلوں کی تعمیر سے گلگت - اسکردو روڈ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ گلگت - اسکردو روڈ موت کا کنواں بن چکا ہے اور آئے دن کہیں نہ کہیں کوئی حادثہ ضرور پیش آتا ہے۔

وزیراعظم نوزشریف کئی مرتبہ گلگت سے اسکردو تک ہائی وے بنانے اور اسے اقتصادی راہداری سے ملانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

 تاہم ابھی تک حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے عملی طور پر کوئی خاطر خواہ کام سرانجام نہیں پایا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری