بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

نریندر مودی نے رواں سال نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تسنیم نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی نے اسلام آباد میں رواں سال نومبر میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جگہ بھارت کی نمائندگی کے لئے وزارتی سطح کے وفد  کو سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان بھیجے جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے ہی کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج اور ذرائع ابلاغ  نے پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے  کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ اسی زمرے میں بعض سابق اعلی فوجی افسران نے تو یہاں تک کہہ ڈالا تھا کہ حکومت کو پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کو بھی خارج ازامکان نہیں رکھنا چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری