پاکستان اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی


پاکستان اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی

مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روسی فوجیوں کا 200 رکنی دستہ 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے پاکستان میں شروع ہوں گی۔

جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ روس میں پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ  نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی فوجی مشقیں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی اور مشقوں سے متعلق بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقیں ہونے جا رہی ہیں کہ جسے فرینڈشپ 2016 کا نام دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت سے دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی ہوتی ہے۔

خطے کی پل پل بدلتی سیاسی حالت پر کڑی نگاہ رکھنے والے ماہرین کے تجزیے کے مطابق ایک جانب جہاں امریکہ کے مئی 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی ایبٹ آباد خفیہ کاروائی اور سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 24 پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات قدرے سرد ہوئے ہیں وہیں مودی اور صدر اوبامہ کے بیچ بڑھتے التفات ماسکو اور نئی دلی میں دوریاں پیدا کر رہے ہیں۔

دوستی 2016 کا انعقاد انہی سیاسی موسم کی تبدیلیوں کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری