پاک فوج کے سربراہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات


پاک فوج کے سربراہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات

پاک ترک عسکری رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دفاعی سیکیورٹی، تعاون، علاقائی استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت خطے میں پائیدار امن کے لئے اقدامات زیر غور آئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح زکی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح زکی نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے بیان دیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں ترک کمانڈر کو پاک فوج کے آپریشنل، انٹیلی جنس اور تربیتی امور کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

دونوں سربراہان کے درمیان دفاعی سیکیورٹی ،تعاون، علاقائی استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت خطے میں پائیدار امن کے لئے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک جنرل نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اورکوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کاوشیں، کوششیں اور قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

ترک افواج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ ترک کمانڈرکی سربراہی میں وفد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا بھی دورہ کرے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری