ہائی مارک 2016 جنگی مشقوں کا آغاز/ پاک افواج سرحدوں کی جانب گامزن/ تصویری رپورٹ


ہائی مارک 2016 جنگی مشقوں کا آغاز/ پاک افواج سرحدوں کی جانب گامزن/ تصویری رپورٹ

ہائی مارک 2016ء پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں ہیں جن میں موٹروے کو رن وے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ہائی مارک 2016ء کے انعقاد پر فاٹا  میں جاری آپریشن ضرب عضب کو بھی وقتی طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے.

یہ جنگی مشقیں اس تناظر میں بھی بہت اہم ہیں کہ ان کی مدد سے بھارت کو ایک واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی تجزیہ نگار مسعود چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی مارک جنگی مشقوں نے ہندوستان کی اسرائیلی طرز پر تیار کردہ حملہ آور تکنیک کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرن کو بالکل کھیل سے باہر کر دیا ہے.

واضح رہے کہ اسرائیلی طرز پر تیار کردہ کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرن  نامی جنگی تکنیک میں اچانک حملہ کر کے دشمن کی اہم تنصیبات کو ناقابل استعمال بنا کر مختصر ترین وقت میں ان پر قابض ہو جانا ہے۔

افواج پاکستان نہ تو عرب ممالک کی طرز کی افواج ہیں اور نہ ہی پاکستانی صلاح کار سعودی عرب کی طرز کے.

چھ دن کی تاریخی عرب جنگ جس کو مد نظر رکھ کر یہ ڈاکٹرن ڈیزائن کی گئ ہے، اس کا پہلے دن سے ہی پاکستان پر اطلاق نہیں ہوتا جس کا عملی مظاہرہ آنے والے دنوں میں سب کے سامنے ہو گا۔

پاک فوج پاک بھارت سرحد کی جانب گامزن

پاکستان ایئر فورس کے فائٹر جیٹس لائن آف کنٹرول کے نزدیک موجود ہونے کی وجہ سے اسکردو اور گلگت کو جانے والی تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئ ہیں۔

جبکہ برہان سے صوابی اور کالا شاہ کاکو سے شیخوپورہ تک موٹر وے آمد و رفت کے لئے بند کر دی گئ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری