اوباما نےایران مخالف شفافیت مالیاتی نامی قانون کو ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی


اوباما نےایران مخالف شفافیت مالیاتی نامی قانون کو ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکہ کا صدر ایرانی حکام کے خلاف جائیداد اور مالیاتی شفافیت نامی امریکی کانگریس کی تجویز کو ویٹو کردے گا.

خبر رساں ادارے تسنیم نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ: وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ صدر براک اوباما ایران کے رہنماؤں سے متعلق شفافیت جائیداد نامی قانون کو ویٹو کردے گا۔

یہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ امریکی کانگرس کے نمائندوں نے ایران کے خلاف مالی شفافیت نامی ایک قانون کو 143مخالف ووٹوں کے مقابلے میں282 ووٹوں سے منظور کرلیا ہے.

اس قانون کا مقصد غیر ملکی بینکوں میں سینئر ایرانی حکام کے ممکنہ اثاثوں کا جائزہ لینا ہے.


42 ڈیموکریٹس نے بھی اس قانون سازی کے حق میں ووٹ دیا ہے.

اوباما کے مشیروں نے ان کو اس ایران مخالف قانون کو ویٹو کرنے کا مشورہ دیا ہے.

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا ہے کہ ان معلومات کو عام کرنے سے انٹیلی جنس ذرائع اور طریقے خطرے میں پڑ جائیں گے.

اس قانون کے حامی رکن کانگرس بروس پولیکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالی شفافیت نامی قانون دنیا کو دکھا سکتا ہے کہ ایران کس طرح لوگوں کے مالی وسائل کی چوری کے ذریعے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو آسان بناتا ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری