شاہینوں کی بلند پروازیں، پاکستان فضائیہ کی موٹروے پر جنگی مشقیں جاری


شاہینوں کی بلند پروازیں، پاکستان فضائیہ کی موٹروے پر جنگی مشقیں جاری

گذشتہ روز موٹروے شروع ہونے والی پاکستان فضائیہ کی جنگی مشقیں دوسرے روز بھی جاری ہیں

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق موٹروے کو رن وے بنا کر پاکستان فضائیہ کی جنگی مشقیں پورے جوش و خروش سے جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز پشاورموٹر وے پر پاکستانی شاہینوں نے مشقیں کی تھیں۔

جبکہ آج لاہور-اسلام آباد موٹروے (ایم 2)  پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کی جارہی ہیں۔


واضح رہے کہ یہ جنگی مشقیں اس تناظر میں بھی بہت اہم ہیں کہ ان کی مدد سے بھارت کو ایک واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری