براہمداغ بگٹی کی بھارتی شہریت بلوچستان میں "را" کی مداخلت کا واضح ثبوت


براہمداغ بگٹی کی بھارتی شہریت بلوچستان میں "را" کی مداخلت کا واضح ثبوت

پاکستان کا کہنا ہے کہ بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی جانب سے بھارتی شہریت کی درخواست بلوچستان میں "را" کی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور ہندوستانی خفیہ ایجنسی "را" کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور ہندوستانی وزیراعظم کے بلوچستان کے حوالے سے بیان اس بات کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے یوم آزادی پر وزیراعظم نریندر مودی کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے پر کلبھوشن یادیو کے اعترافات پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فراہم کئے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ ایسے موقعے پر ہے کہ گذشتہ دنوں ہندوستانی میڈیا میں اس حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ بلوچستان ری پبلکن پارٹی (بی آر پی) کے رہنما براہمداغ بگٹی نے جلد ہندوستان میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں جلا وطنی کاٹنے والے بلوچ رہنما براہمداغ کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش، ہندوستان اور افغانستان کی مدد سے چین کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل براہمداغ بگٹی نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم آزادی کے خطاب میں بلوچستان کے معاملے کو اٹھانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

براہمداغ بگٹی کا یہ دعویٰ ہے کہ جب پاک فوج نے 2006ء میں کوئٹہ کے قریب کوہلو کے مقام پر کارروائی کی تو وہ بھی وہاں موجود تھے تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن ان کے دادا نواب اکبر خان بگٹی اس حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری