روس اور امریکہ شام میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے میں ناکام


روس اور امریکہ شام میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے میں ناکام

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقدہ امریکہ, روس اور شام کے تنازعے میں شامل دیگر گروہوں کے درمیان مذاکرات جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس جمعرات کو منعقدہ شام میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق مذاکرات میں ناکام ہو گئے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اس اجلاس میں کہا کہ واشنگٹن امن کا دروازہ کھولنے کے لئے اکیلا کوشش نہیں کرسکتا بلکہ روس اور شام کو بھی اس میدان میں کردار ادا کرنا چاہیے.

کیری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نام نہاد "شام کے بین الاقوامی حامیوں کے گروہ" کے ایک اجلاس کے بعد کہا کہ روسی حکام تعمیری تجاویز کے ساتھ ہمارے پاس آئیں تو ہم ان کی بات سنیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ نے آگے جنگ بندی کے لئے تمام پیشگی ضروری طریقوں اور کارروائیاں، جن کو طے کرنا چاہئے تھا، ان سب کو طے کیا ہے اس لئے یہ اقدامات تنازعے کو روکنے اور شہریوں کے مصائب کے خاتمے اور شام کے اتحاد اور استحکام کو بحال کرنے کا واحد راستہ ہے۔

دوسری طرف، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا کہ شامی حزب اختلاف کے گروہ طاقت سے شامی صدر بشار الاسد کی برطرفی پر زور دے رہے ہیں لیکن اس مسئلے کو داعش جیسے دہشت گرد گروہ کے طاقت میں آنے کی قیمت پر ختم نہیں ہونا چاہئے۔

امریکہ، روس، ترکی، سعودی عرب اور ایران سمیت 23 ممالک پر مشتمل شام کے بین الاقوامی حامیوں کے گروہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقعہ پر نیویارک میں گزشتہ منگل سے مذاکرات شروع کئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری