بحرین میں نمازجمعہ پر پابندی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے/ تصویری رپورٹ


بحرین میں نمازجمعہ پر پابندی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے/ تصویری رپورٹ

بحرینی عوام نے آل خلیفہ کی طرف سے نماز جمعہ پر پابندی عائد کرنے کے خلاف آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کا انعقاد کیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، منامہ شہر کا الدراز علاقہ جو کہ حکومتی سیکیورٹی فورسز کے نرغے میں ہے، بحرینی عوام نے یہاں جمع ہو کر نماز جمعہ پر سے پابندی ہٹانے بالخصوص شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت کی منسوخی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

بحرین کے بعض سرگرم کارکنوں کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ آل خلیفہ کے حکومتی اہلکاروں نے مظاہرے میں شرکت کی غرض سے الداراز علاقے کی طرف جانے والے بہت سے جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے الدراز محلہ شیخ عیسیٰ قاسم کا آبائی علاقہ ہے اور اس وقت ان کی رہائش بھی یہی پر ہی ہے۔

مظاہرین  نے اس ملک کے بے گناہ جوانوں اور علماء دین کو بے جا پابند سلاسل کرنے اور شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اس قسم کے اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی رہنماؤں کے علاوہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی عوام کو بے جا پابند سلاسل کرنے اور شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

مظاہرے کی تصاویر ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری