یورپی عدالت عالیہ نے حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کی سفارش کردی


یورپی عدالت عالیہ نے حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کی سفارش کردی

یورپی عدالت عالیہ نے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے فلسطینی اسلامی تحریک حماس کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یورپی عدالت نے فلسطین کے اسلامی تحریک حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے 2001ء میں حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جس پر حماس نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یورپ سے اپنے نام کو اس فہرست سے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یورپی عدالت نے 2014ء میں اعلان کیا تھا کہ حماس کا نام کالعدم  تنظیموں کی فہرست سے خارج کیا جانا چاہئے کیوںکہ اس تنظیم کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، اکثر اطلاعات ایسی ہیں جو سوشل میڈیا سے اخذ کی گئی ہیں۔

عدالت کی اس اعلان پر یورپی حکومتوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسا نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، اس حکم کا یورپی عدالت عالیہ سے اعلان کے بعد اجرا ہونے میں کئی مہنے لگ سکتے ہیں۔

یورپی عدالت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا، روزنامے اور دیگر ذرائع ابلاغ کی اطلاعات پر بھروسہ کرکے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے اس کے لئے خود عدالت کی طرف سے تحقیقات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری