لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے سرغنوں کے بینک اکاونٹ منجمد کرنے کے احکامات جاری


لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے سرغنوں کے بینک اکاونٹ منجمد کرنے کے احکامات جاری

اورنگزیب فاروقی ،عبدالعزیز، مولوی فیاض، مولوی رمضان مینگل سمیت کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے کئی دہشتگردوں کے بینک اکاونٹ منجمد کر نے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، محکمہ انسداد دہشت گردی (اینٹی ٹیررازم ڈپارٹمنٹ)  نے فورتھ شیڈول (اے ٹی اے) ایکٹ 1997ء کے تحت ملک میں بدامنی پھیلانے کے لئے بیرون ممالک سے مالی امداد حاصل کرنے والے افراد کے بینک اکانٹ منجمد کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

شیعیت نیوز نے خبر دی ہے کہ ان احکامات میں دہشتگرد اورنگزیب فاروقی ،مولانا عبدالعزیز، مولوی فیاض، مولوی رمضان مینگل سمیت کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے بینک اکاونٹ منجمد کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت جاری نوٹیفکیشن میں تمام بینکوں کو فوری ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ فہرست میں موجود تمام افراد کے بینک اکاونٹ کو بلاتاخیر منجمد کردیا جائے۔

واضح رہے کہ اس بار بھی اس ملک کے پرامن شیعہ شہری حکومتی بیلنس پالیسی کا شکار بنے ہیں۔

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مطمئین کرنے کی خاطر کئی اہم شیعہ رہنما جو ہمیشہ سے اتحاد بین المسلمین کے داعی اور امن کے علمبردار رہے ہیں، ان کے بھی بینک اکاونٹ منجمد کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری