امریکہ میں پھر دہشتگردی؛ واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک


امریکہ میں پھر دہشتگردی؛ واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

واشنگٹن کے مصروف ترین علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکہ کے دارالحکومت  واشنگٹن میں ایک شاپنگ مال میں ایک نامعلوم حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جبکہ ایمرجنسی مینٹینس سروس (ای ایم ایس) کے اہلکاروں نے شاپنگ مال کے اندر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا  گیا ہے اور شاپنگ مال کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس ترجمان سارجنٹ مارک فرانسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ برلنگٹن کے کیسکیڈ مال میں فائرنگ کرنے والا ایک حملہ آور مبینہ طور پر ہسپانوی تھا، جس نے سرمئی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

تاحال اس واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

نیویارک پولیس کے ترجمان مارک فرانسس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ ترجمان پولیس مارک کا کہنا ہے کہ حملے میں محفوظ رہنے والوں کو بس کے ذریعے ان کی منزل تک باحفاظت پہنچایا جائے گا۔

واشنگٹن پولیس کی جانب سے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی تصویر جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے امریکا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چند روز قبل امریکی شہر نیو یارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں بم دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوگئے  تھے۔

اسی طرح رواں ماہ 17 ستمبر کو امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری