لاوروف کی ایشیا کے شمال مشرق میں امریکی کردار پر سخت تنقید


لاوروف کی ایشیا کے شمال مشرق میں امریکی کردار پر سخت تنقید

روسی وزیرخارجہ نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن شمال مشرقی ایشیا میں شمالی کوریا کو بہانہ بنا کر اپنے مذموم عزائم کے درپے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو بہانہ بنا کر ٹوڈ میزائل نظام کو جنوبی کوریا میں تعینات کررہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ شمالی کوریا کو بہانہ بنا کر پورے خطے کو بڑے پیمانے پرعسکری اور فوجی علاقہ بنانا نا قابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسی طرح دنیا کے ایک اور خطے میں اپنا میزائل نظام نصب کرنا چاہتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جولائی میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹوڈ میزائل نظام نصب کررہے ہیں، چین اور روس نے اس بات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ  اس سسٹم کو نصب کرنے کا مقصد صرف اور صرف شمالی کوریا کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چین اور روس اس نظام کی تعیناتی کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

امریکہ مشرقی یورپ کے ممالک میں ایجس اشور اور ٹرمینل ہائی آلٹی ٹوڈ ایریا ڈیفنس جیسے دفاعی میزائل سسٹم، یہ کہہ کر نصب کررہا ہے کہ ان کا مقصد شمالی کوریا کی جارحیت کو روکنا ہے۔

جبکہ دوسری جانب، روس اور چین کا موقف ہے کہ امریکا شمالی کوریا کا بہانہ بنا کر روس اور چین کے خلاف اپنے ہتھیاروں اور افواج کی صف بندی کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری