چمن؛ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں پختون قبائل کی احتجاجی ریلی


چمن؛ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں پختون قبائل کی احتجاجی ریلی

پختون قبائل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے چمن میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات کے خلاف پختون قبائل نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چمن میں احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

قبائلیوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ہزاروں پختون سرحدی قبائل نے ڈی سی کمپلیکس چمن سے چمن پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نعرے بلند کر رہے تھے کہ بھارت جان لے پاکستان برما نہیں۔

احتجاج اور ریلی کے دوران مظاہرین نے بھارتی حکومت اور نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پرجوش قبائلیوں نے حلف لیتے ہوئے کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری