ایران میں ترتیل سینٹر قائم کیا جارہا ہے


ایران میں ترتیل سینٹر قائم کیا جارہا ہے

ایران میں بعض حفاظ کی ترتیل میں کمزوری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ترتیل سنٹر کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ القرآن انسٹی ٹیوٹ رواں برس کے آخر تک ایک ترتیل سینٹر کا افتتاح کرے گا۔

ترتیل سینٹر حفاظ قرآن کریم کی ترتیل کو بہتر بنانے کی غرض سے قائم کیا جارہا ہے۔

علامہ علی رضا نجفی کا کہنا ہے کہ اس سینٹر کا قیام بعض حافظوں کی ترتیل میں کمزوری کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

نجفی نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب ملکی سطح پر ترتیل میں مہارت رکھنے والے افراد کی چناؤ کے لئے ملکی سطح پر ایک سیمنار کا انعقادبھی کیا جائے گا۔

ترتیل کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت، ایران میں قرآن ریڈیو سے ایرانی وقت کے مطابق ہر ہفتے شام 8 سے 8:30  تک نشر کی جائے گی۔


 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری