اڑی حملے کی عالمی تحقیقات کرائی جائے، سرتاج عزیز کا بھارت کو کھلا چیلنج


اڑی حملے کی عالمی تحقیقات کرائی جائے، سرتاج عزیز کا بھارت کو کھلا چیلنج

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے عالمی تحیقیات کرائی جائے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، بھارتی بے بنیاد الزامات پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بہترین جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کے لئے عالمی تحیقیات کرائی جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ کسی بھی حملے کے بعد بھارت ہمیشہ تحقیقات سے قبل بنا ثبوت کے پاکستانی ایجنسیوں پر الزام لگا دیتا ہے۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اڑی میں بھارتی فوج اتنی بڑی تعداد میں تعینات ہے کہ وہاں سے کسی قسم کی دراندازی ناممکن ہے۔

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کا الزام بھی بھارت نے پاکستان پر لگایا لیکن اب تک ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان حملے کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج اور ذرائع ابلاغ  نے پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے کا ذمہ دار  ٹھہراتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ اسی زمرے میں بعض سابق اعلیٰ فوجی افسران نے تو یہاں تک کہ ڈالا تھا کہ حکومت کو پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کو بھی خارج ازامکان نہیں رکھنا چاہیے۔

جبکہ بھارت کے بنا تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان پر مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کا الزام لگانے پر پاکستانی حکام نے شدید مذمت اور الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

اسی زمرے میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا بیان سامنے آیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی غیر جانبدارنہ اور منصفانہ تحقیقات کے لئے عالمی تحیقیات کرائی جائے۔

اگر غیرجانب دار ہو کر دیکھا جائے تو سرتاج عزیز کی یہ پیشکش ہی تمام بھارتی الزامات رد کرتے ہوئے پاکستان کی بےگناہی کے ثبوت کے لئے کافی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری