2016ء کے دوران ایک ہزار فلسطینی بچے گرفتار/ تصویری رپوٹ


2016ء کے دوران ایک ہزار فلسطینی بچے گرفتار/ تصویری رپوٹ

اسرائیلی حکام نے رواں سال 2016ءکے دوران کم سے کم ایک ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رواں برس اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے کم سے کم ایک ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے جیل روانہ کیا۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ فلسطینی اسرا کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان بچوں میں سے بعض کو مختلف اداروں میں رکھا گیا ہے، اور بعض دیگر کو جیلوں میں قید کیا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لئے خطیر رقوم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بچوں کو بعض اداروں میں بند کرنا ماورائے عدالت پابند سلاسل کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔

اسرائیلی عدالتوں نے سکیورٹی فورسز کو اجازت دے رکھی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو چھ مہینے تک بغیر مقدمہ درج کئے جیلوں میں رکھ سکتے ہیں اور غیر معینہ مدت کے لئے مذکورہ دورانیے میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

اسرائیلی پارلیمان نے کچھ عرصہ پہلے 14 سال سے کم عمر بچوں کو جیل بھیجنے کے لئے قانون سازی کی ہے۔

فلسطینی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بچوں پر سخت تشدد کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 7000 سے زائد فلسطینی قید ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری